ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں ہٹ اینڈ رن کا معاملہ: دونوجوانوں کی موت

منگلورو میں ہٹ اینڈ رن کا معاملہ: دونوجوانوں کی موت

Tue, 30 May 2017 17:19:59    S.O. News Service

مینگلور30/مئی (ایس او نیوز) منگلور پمپ ویل میں ایک ہٹ اینڈ رن کے المناک حادثہ میں دو نوجوانوں کی  موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جن کی  شناخت اٹھائیس سالہ رونالڈاور اکیس سالہ روشوِن  کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ ایک لاری نےان  کی بائک کو ٹکر مار کر موقع پر سے فرار ہوگئی ۔

ذرائع سےملی اطلاع کے مطابق مہلوک رونالڈدبئی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور  کچھ روز قبل ہی اپنی شادی کے لئے  مینگلور آیا تھا،  اتوار کو اس کی سگائی ہوئی تھی اور وہ اُسی رات اپنے چچازاد بھائی کو اُس کے گھر بونڈیل چھوڑنے جارہا تھا، رات قریب ایک بجے ایک لاری نے ان کی بائک کو ٹکر ماردی اور حادثے کے فوری بعد موقع پر سے فرار ہوگئی۔  بتایا گیا ہے کہ بہت جلد رونالڈ کی شادی بھی طئے تھی۔

ٹریفک پولس (East) میں معاملہ درج کیا گیا ہے اورپولس لاری اور لاری ڈرائیور کی تلاش میں جٹ گئی ہے۔


Share: